Sunday 23 July 2017

succeed business

بزنس تو ہزاروں ہیں جو لوگ کر رہے ہیں مگرآپ کے لئے ایک ایسا بزنس جو دِنوں میں سٹیٹس چینج کردے اوراُس پر محنت اور سرمایہ بھی بہت کم لگے اُسے بیان کرنے سے پہلے یہ کالم اور اِس سے متعلقہ کالمز پڑھنا بہت ضروری ہیں ۔کیونکہ ایک یونیک بزنس ہی ہمیں وہ کچھ دے سکتا ہے جس کی ہمیں خواہش ہے۔


How to Succeed a business


ایک چھوٹے سے عمل سے بزنس کامیاب 100%گارنٹی کے ساتھ
نوٹ
جہاں انٹرنیٹ پر موجود بہت سارا مواد صرف اور صرف اپنی پوسٹ کی ریٹنگز کو بڑھانے کے لیئے ہے وہیں قابلِ اعتبار بلاگ بھی دستیاب ہیں اور لکھی جانے والی یہ لائینزاُن چند رائیٹنگزمیں سے ہیں۔اور رائیٹر پوری ایمانداری ک ساتھ زندگی کے اس تجربے کو آپ تک فراہم کر رہا ہے۔

آج سے اٹھارہ سال پہلے ٹریننگ کے دوران اپنے گاوٗں سے ایک لیٹر وصول ہوا۔
لیٹر میرے دوست کا تھا۔جس نے تحریر کیا تھا کہ مجھے آپ والی جاب کرنے کا بہت زیادہ شوق ہے۔میں متعدد باراس جاب کو حاصل کرنے کے لئے ٹرائی کرچکا ہوں پیپرز کلیئر کرنے کے باوجود میڈیکل کی چند پیچیدگیوں کے باعث میں سلیکٹ ہونے سے قاصر ہوں۔ آپ کے کافی رشتہ دار اس جاب میں پہلے سے موجود ہیں۔جاب کو حاصل کرنے کے لیئے کیا آپ میری کوئی ہیلپ کر سکیں گے؟
میں نے جواب میں لکھا۔
کہ اپنے گاؤں کے زیادہ تر بچوں کو یہ نہیں معلوم کہ وہ اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد کونسی جاب کریں ۔آپ ایسا کریں کہ اخبارات میں سے مختلف اداروں کی طرف سے آنے والی آسامیوں کو تلاش کریں اور لڑکوں کو اُن کی تعلیمی قابلیت اورذہنی میلان کے مطابق تیار کر کے اُن کے لئے مناسب روزگار تلاش کریں۔
آپ جب کچھ لڑکوں کے ساتھ ایسا کر چکیں گے اور اُن کے لئے روزگار کا بندوبست کر چکیں گے تو پھر اپنی پسندیدہ جاب کے لئے اپلائی کرنا۔ دُنیا کی کوئی طاقت آپ کو وہ جاب حاصل کرنے سے نہیں روک پائے گی۔اور آپ خدا کے فضل وکرم سے اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔
دوست نے میری تجویز پر عمل کرنا شروع کیا۔اُس نے اخبارات سے آسامیاں تلاش کیں۔خوش قسمتی سے اُن دنوں واپڈا کی جانب سے کچھ جابز آفر کی گئی تھیں۔دوست نے گاؤں کے لڑکوں کو جابز کے بارے میں بتایا۔اُنہیں گائیڈ لائینز مہیّا کیں۔اور اُن کی تیاری کرواکرواپڈا میں نوکری کروا دی۔
کچھ ہی دنوں کے بعد میرے دوست کے پسندیدہ محکمہ میں جابز کی آفر آئیں۔دوست نے جاب کے لئے اپلائی کیا۔میڈیکل میں اَن فِٹ ہونے کے باوجود سلیکٹ ہو گیا۔
یہ فارمولا صرف اپنے اس دوست کے ساتھ ہی نہیں بلکہ متعدد بار دُہرایا جا چکاہے
یاد رکھیں اللہ تعالی کی ذات مبارکہ بڑی شان والی ہے۔وہ کبھی ادھار نہیں رکھتی۔ بلکہ اپنی عطا کے ساتھ بڑھا کر واپس کرتی ہے۔
اور خصوصاً ایسے انسان کا اُدھار! جو خدا کی رضا کے حصول کے لئے اپنے دینی بھائیوں کے رزق کا بندوبست کرتا ہے۔
اگر آپ کو کسی بھی میدان میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔تو دوسروں کی کامیابی کے لئے کوشاں ہوجائیے۔
ہماری ناکامیوں کی وجہ ہم خود ہیں۔ہماری خود غرضیاں ہیں۔ہمارا جیلس پن اور دُوسروں کی ٹانگیں کھینچنا ہے۔
ہم اپنے اندر پازیٹو تبدیلی لے آئیں تو ہم تو کیا ہمارا پورا معاشرہ اور اِس کی حالت چینج ہو جائے گی۔
یاد رکھیں حالات صرف نیتوں سے نہیں پریٹیکل ہونے سے بدلتے ہیں۔
اِس ماہ رمضان میں میرے بائیک کے انجن میں خرابی تھی اور میں چاہتے ہوئے بھی کسی مسافر کو لِفٹ نہیں دے پا رہا تھا۔
اور مجھے جس دن بھی لِفٹ لینے کی ضرورت پڑی کوئی بائیک میری مدد کو نہ رُکی۔
جب ہم بے لوث ہو کر دوسروں کے لئے لگ جاتے ہیں تو قدرت بھی ہمارے کام کرنے میں بزی ہوجاتی ہے۔
دوسروں کی مدد کریں
دوسروں کی کامیابی سے جیلس نہ ہوں
اور اپنوں کی کامیابی کے لئے بے لوث ہوکر دُعائیں مانگیں
نبی اکرم ﷺ کا ارشاد ہے ۔کسی مسلمان کا اپنے دینی بھائی کے لئے اُس کی غیر موجودگی میں دُعا کرناایسی دُعا ہے جو دُوسری دُعاوٗ ں کے مقابلہ میں سب سے پہلے قبول ہوتی ہے۔(کنزالاعمال جلد 2صفحہ 92)

No comments:

Post a Comment