Saturday 15 July 2017

life changing business idea


ایسا بزنس آئیڈیا جو آپ کی قسمت بدل دے

Weakly Business Idea


اس سے پہلے کہ دئیے گئے بزنس آئیڈیاز میں سے کوئی آئیڈیا سلیکٹ کریں یا پھرخود سے کوئی بزنس سٹارٹ کریں صرف دو باتیں ذہن نشین کر لیں۔انہی دو باتوں کو ذہن میں رکھ کراپنے لیئے بزنس سلیکٹ کریں اوراپنے لیئے بزنس کے اُصول وضع کریں اور پھر دل وجان سے اپنے بزنس کو کامیاب کرنے کے لیئے دن رات ایک کر دیں۔
ایک بات یہ کہ کامیاب بزنس کامیاب کیوں ہوئے۔اُن کی کامیابی کے پیچھے کیا وجوہات کار فرما تھیں
اور دوسرا یہ کہ ناکام بزنس ناکام کیوں ہوئے اُن کی ناکامی کن وجوہات کی بناء پر ہوئی

حصول رزق حلال عین عبادت ہے

جہاں حصول رزق حلال عین عبادت ہے۔ وہیں ہر شخص کی یہ خواہش ہے کہ وہ اپنی فیملی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے انکم کا کوئی ایسا ذریعہ منتخب کرے جواُس کے لئے زیادہ سے زیادہ آمدنی کا باعث ہو
اگر آپ کوئی بزنس شروع کر کے بہت آگے جانا چاہتے ہیں تو آپ کو کوئی ایسا بزنس سٹارٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔جس میں محنت کم سے کم اور انکم زیادہ سے زیادہ ہو۔یہ بزنس یونیک بھی ہو سکتا ہے اورریگولربھی۔ہماری کوشش ہے کہ ہر ہفتہ بہت سارے کامیاب کاروبارز کو تلاش کر کے آپ کے سامنے پیش کریں۔
آپ نے اپنی صلاحیت ،سرمائے،محل وقوع اور دلچسپی کے مطابق ہی کسی بزنس کو سلیکٹ کرنا ہے۔ اور پھر اپنی صلاحیتوں اور محنت کو اُس کاروبار کی ترقی کے لئے وقف کرنا ہے۔

کامیاب بزنس کی گائیڈ لائینزاور ٹرکس


ہماری کوشش ہوگی کہ بزنس آئیڈیاز کے ساتھ ساتھ آپ کو وہ گائیڈ لائینزاور ٹرکس بھی پروائیڈ کریں جونا صرف کسی بھی بزنس کو کامیاب بنانے میں ممدو معاون ثابت ہوتی ہیں۔بلکہ ترقی کی رفتار کو تیز ترکرتی ہیں۔ان پیجز پر ہماری کوشش ہے کہ آپ کی ترقی اور کامیابی کے لئے ہم وہ سب کچھ لکھیں جو ہمیں قدرت نے عطا کیا ہے۔اور وہ بھی جو ہم اپنی کوششوں سے اپنے اردگرد سے حاصل کر پائیں۔مگر باوجود اس کے ہم چند بہترین آئیڈیازکو چاہنے کے باوجود بھی بیان نہیں کر پائیں گے۔اور وہ آئیڈیاز ہمارے نزدیک واقعتاً انتہائی منافع بخش ثابت ہونگے۔کیونکہ ہم بھی آپ ہی کی طرح کے انسان ہیں اور اپنی فیملی کی کفالت کے لئے ہمیں بھی ضرورت ہے چند ایسے بے لوث پارٹنرز کی جو مناسب انوسٹمنٹ کے ساتھ ہمارا ساتھ دے سکیں۔آپ کے ہر قسم کے سوالات کے جوابات کے لئے ہم حاضر ہیں

No comments:

Post a Comment